27

پاکستان میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافہ ہوا، عالمی بینک – ایکسپریس اردو

اسلام آباد: عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں5 سے30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ 

عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ ورلڈ فوڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرائن جنگ نےغریب ممالک کو خوراک، قرضوں کے بحران میں مبتلا کردیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق افریقی ممالک کو 40 سال کی بدترین غذائی قلت کا سامنا ہے اور پاکستان سمیت کئی کم آمدن والے ممالک میں مہنگائی ڈبل ڈیجیٹ میں ہے، پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں غذائی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا اور مختلف غذائی اشیا کی قیمتیں 5 سے 30 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔

عالمی بينک کےمطابق پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران خوراک 25.9 فیصد تک مہنگی ہوئی اور کم اور متوسط آمدن والے تمام ممالک میں خوراک کی مہنگائی زیادہ ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں