32

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ قیدیوں کی وینز سٹیڈیم پہنچنے کی اطلاعات وجہ سامنے آ گئی



پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، قیدیوں کی وینز سٹیڈیم …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتلم سیریز کے دوسرے میچ کی  نیشنل  سٹیڈیم کراچی میں تیاریاں جاری ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے قیدیوں کو لے جانے والی 5 گاڑیوں کو نیشنل سٹیڈیم طلب کیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی ‘جیو نیوز “کے مطابق سندھ پولیس کے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے ذرائع کے مطابق کرکٹ کے دوران ممکنہ طور پر ہلڑ بازی، دخل اندازی یا بدمزگی پیدا کرنے والے شائقین کو سلاخوں کے پیچھے میچ دکھانے کی تیاریاں کی گئی ہیں، بغیر ٹکٹ نیشنل سٹیڈیم تک پہنچنے والے شائقین کو بھی میچ ختم ہونے کے وقت تک جیل کی گاڑی میں قید رکھا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران سٹیڈیم کے اندر انکلوژر میں امن و امان کا مسئلہ بنانے والوں کو بھی جیل کی گاڑیوں میں قید کر لیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق میچ کے روز کا ٹکٹ اور اصلی شناختی کارڈ رکھنے والے شائقین کو ہی پارکنگ سے شٹل میں بیٹھنے دیا جائے گا، سکیورٹی حکام کی جانب سے سٹیڈیم کے گیٹوں پر رش سے بچانے کے لیے شائقین کو وقت سے پہلے پہنچنے کی آفر دے دی گئی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں