14

پاکستانی لڑکی جسے گوگل میں ملازمت مل گئی 



پاکستانی لڑکی جسے گوگل میں ملازمت مل گئی 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے شہر صادق آباد کی ہونہار ڈیٹا انجینئر لڑکی نے گوگل میں ملازمت حاصل کر لی۔ فیس بک پیج ’جان لو‘ کی ایک پوسٹ کے مطابق شفیقہ اقبال نامی اس لڑکی کی عمر 24سال ہے۔ اسے گوگل کی طرف سے ’لنکڈان‘ (Linkedin)کے ذریعے ہائر کیا گیا ہے اور وہ یورپی ملک پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں واقع گوگل آفس میں کام کر رہی ہے۔

شفیقہ اقبال گوگل آفس وارسا میں کام کرنے والے 1300ملازمین میں واحد پاکستانی ہے۔ وہ ’پاکستانی ونڈر وومن‘، ’وومن ٹیک نیٹ ورک‘ کی گلوبل ایمبیسڈر اور ایک ماہر ڈیٹا انجینئر ہیں۔وہ معروف فری لانسنگ پلیٹ فارم ’اپ ورک‘ کی چوٹی کی سیلر بھی ہیں۔اس پوسٹ پر کمنٹس میں پاکستانیوں کی طرف سے محض 24سال کی عمر میں ایسی بڑی کامیابی سمیٹنے پر شفیقہ اقبال کو مبارک باد دی جا رہی ہے۔

مزید :

قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں