23

ٹک ٹاک کا جنون، اسلحہ کی نمائش کرنیوالے ملزمان گرفتار – ایکسپریس اردو

ملزمان کے قبضے سے پستول، میگزین اور گولیاں برآمد
۔ فوٹو: فائل

 لاہور: ٹک ٹاک کے جنون میں مبتلا سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس نے ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے پستول، میگزین اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

ایس پی پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Tik-tok




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں