27

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد دینے کا اعلان کر دیا



وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد دینے کا …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین کے لئے مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے ،جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8،8لا کھ روپے مالی امداد دے جائے گی ۔

نجی ٹی وی “دنیا نیوز “کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت ایوان وزیر اعلیٰ میں اجلاس ہوا، جس میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ اور میانوالی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا،خطاب میں چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ گھروں، فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرہ افراد کی مالی معاونت کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی جلد تعمیر و مرمت کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سڑکوں کی بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کیا جائے،سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگانے کی بھی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرین کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگائی جائے- سانپ کاٹنے اور ہیضہ سے بچاؤ کی ادویات میڈیکل کیمپس میں دستیاب ہونی چاہئیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں