22

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھرتیوں پر پابندی عائد کردی – ایکسپریس اردو

عمران خان کا بیانیہ وطن کی محبت اور اداروں کی بالادستی پر مبنی ہے، وزیراعلی پنجاب

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے صوبے بھر میں کی جانے والی تمام بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھرتیوں پر پابندی سے متعلق وزیراعلی آفس کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی طرف سے جاری کئے گئے حکم نامے میں پنجاب بھر میں تمام بھرتیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

تاہم پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیاں جاری رہیں گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں