38

وزیراعلیٰ پنجاب کی نکاح کیلئے ختم نبوتؐ پر ایمان کے حلف والا فارم استعمال کرنے کی ہدایت



وزیراعلیٰ پنجاب کی نکاح کیلئے ختم نبوتؐ پر ایمان کے حلف والا فارم استعمال …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے نکاح کے لیے ختم نبوتﷺ پر ایمان کے حلف والے نئے فارم استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی “دنیا نیوز “کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ نکاح کے وقت دلہا اور دلہن کے لیے ختم نبوتؐ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی ہوگا اور نکاح رجسٹراروں کو ختم نبوتؐ کے حلف نامے والے نئے فارم دیےجائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نکاح نامہ میں ختم نبوتؐ پر ایمان کاحلف شامل ہونے پرقوم کو مبارکباد دیتا ہوں، نکاح رجسٹراروں کو نئے فارم نہ دینے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی اور نئے فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں