40

نیویارک گورنر کے انتخاب میں 75 سال بعد صرف دو امیدوار آمنے سامنے ہوں گے 



نیویارک، گورنر کے انتخاب میں 75 سال بعد صرف دو امیدوار آمنے سامنے ہوں گے 

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) 1946ء کے بعد پہلی بار رواں سال نومبر میں ہونے والے گورنر کے انتخابات میں  نیویارک کے لوگوں کے پاس صرف دو چوائس ہوں گے. ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے خاتون امیدوار کیتھی ہوچول اور رپبلکن پارٹی کی طرف سے لی ذیلڈن آمنے سامنے ہوں گے. نیویارک ریاست کے انتخابی قوانین میں تبدیلیوں کی وجہ سے دیگر کئی امیدوار اپنی مطلوبہ اہلیت ثابت نہیں کر سکے. 

بیلٹ تک رسائی کے قانون میں تبدیلیوں نے رواں سال نومبر کے بیلٹ کے حصول کے لیے امیدواروں کے لیے ضروری ووٹروں کے دستخطوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ کیا گیا ہے. اور سیاسی جماعتوں کو چار سال کی بجائے ہر دو سال بعد اپنی اہلیت ثابت کرنے کا پابند بنایا گیا ہے. جس کی وجہ سے دو بڑی پارٹیوں کے علاوہ دیگر پارٹیاں جیسے گرین پارٹی،آل امریکہ موومنٹ، فریڈم پارٹی اور لبرٹیرین پارٹیاں اپنی اہلیت ثابت نہ کر سکنے کے باعث الیکشن سے باہر ہو گئی ہیں.

مزید :

قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں