22

میری دعائیں اور ہمدردی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والوں کی فیملی کیساتھ ہیں عمران خان 



میری دعائیں اور ہمدردی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والوں کی فیملی کیساتھ …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے اور اس میں سوار تمام 6 افراد کی شہادت کی خبر افسوسناک ہے ،میری دعائیں اور ہمدردی شہداء کے اہل خانہ کیساتھ ہیں۔

سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو جاننے کا شرف حاصل ہوا ہے میں نے انہیں ایک مکمل پیشہ ور اور ایماندار انسان پایا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں