38

ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے ساجد حسین طوری



ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے، ساجد حسین طوری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے کہا ہے  کہ  پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج  قابل مذمت ہے۔ عمران خان ملکی اداروں کو متنازعہ بنا کر انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔ تاریخی فیصلے سے الیکشن کمیشن نے عمران خان کا جھوٹا بیانیہ عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ  ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے  اور جھوٹا بیان حلفی دینے پر عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے۔ 

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا کہ عمران خان نہ کبھی صادق و امین تھے اور نہ رہے ہیں ، قوم  اور اداروں کیساتھ جھوٹ بولنے پر عمران خان الیکشن کمیشن اور پوری قوم سے معافی مانگیں۔

مزید :

قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں