16

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ



ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے موقع پر اسلام آباد کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے گئے، پولیس اور ایف سی کے ایک ہزار جوان ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

جیو نیوز کے مطابق غیر متعلقہ افراد کو الیکشن کمیشن میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، میڈیا سمیت ریڈ زون دفاتر جانے والوں کو شناخت کے بعد جانے کی اجازت ہو گی۔سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز کو اسٹینڈ بائے رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آٹھ سال بعد کل سنایا جائے گا، ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل صبح دس بجے سنایا جائے گا،  فیصلہ 21 جون کو محفوظ کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس 2014 سے چلتا  آ رہا ہے۔

مزید :

قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں