39

ملک میں کورونا سے مزید ایک شخص کا انتقال، مثبت کیسز کی شرح 3فیصد سے زیادہ – ایکسپریس اردو

کورونا کے 177مریضوں کی حالت نازک ہے،این آئی ایچ

ملک میں کورونا سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا  جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.35 فیصد ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر ایک شخص کا انتقال ہوگیا۔ کورونا کے 177 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 20 ہزار678  ٹیسٹ کئےگئے جس میں 693 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 177 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  3.35 ریکارڈ کی گئی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں