12

‘مسلسل شکستوں نے مسلم لیگ ن کا مورال گرا دیا فواد چوہدری کا بیان



‘مسلسل شکستوں نے مسلم لیگ ن کا مورال گرا دیا، فواد چوہدری کا بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کا مسلسل شکستوں سے مورال گر گیا ہے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ اس وقت اس پوزیشن میں نہیں کہ مقابلہ کرسکے، اسے لگتا ہے کہ اُن کے ارکان بھی اُنہیں ووٹ نہیں دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں، واثق قیوم ملک کی تاریخ کے سب سے نوجوان ڈپٹی سپیکر ہوں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ واثق قیوم کردار والا ہے، یہ کبھی بھی دوست مزاری کی طرح لوٹا نہیں بنے گا۔

مزید :

قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں