16

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کا آج 129 واں یوم پیدائش ملک بھر میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کا آج 129 واں یوم پیدائش ملک بھر میں عقیدت و …

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں آج مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کا 129 واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے،جبکہ ان کے مزار پر قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیاہے ۔

بانی  پاکستان قائد اعظمؒ کی چھوٹی بہن اور مادر ملت متحرمہ فاطمہ جناحؒ کے یوم پیدائش کے حوالے سے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیاہے ، فاتحہ خواں قاری محمد شمس الدین نے مادر ملت کی قبر پر خصوصی دعا کروائی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی،دعا کے اجتماع میں مزار قائد کے ملازمین کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد،  پاک بحریہ اور سندھ رینجرز کے جوان بھی شریک ہوئے۔ 

مزید :

قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں