24

لاہورپولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف 12مقدمات خارج کر دیئے



لاہورپولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف 12مقدمات خارج کر دیئے

لا ہو ر ( کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف 12مقدمات خارج کر دیئے ہیں،انویسٹی گیشن پولیس نے مقدمات خارج کرنے کی رپورٹ تیا رکر لی ہے۔

“روزنامہ پاکستان “کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر کارکنوں کے خلاف 13مقدمات درج کیے تھے ،یہ مقدمات سرکاری املاک کے نقصان اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر درج ہوئے تھے ، پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد افسران کا تبادلہ کر دیا گیا تھا،جبکہ موجودہ لاہور پولیس کی قیادت نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی بجائے مقدمات ہی خارج کر دیئے ، اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلٰٰی کے انتخابات کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں بھی مسلم لیگ (ن )کے 12ایم پی ایز نامزد کر دیئے گئے تھے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کا مقدمہ تاحال زیر تفتیش ہے.

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں