35

قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری – ایکسپریس اردو

نشستیں پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہوئی تھیں (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 9نشستوں پر ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کوہوگی۔

شیڈول کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 10سے 13اگست تک جمع کرواسکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 17اگست تک ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 29اگست کو جاری کردیے جائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22مردان ،این اے 24چارسدہ ،این اے 31پشاور ، این اے 45کرم ،این اے 108فیصل آباد، این اے 118ننکانہ صاحب، جب کہ کراچی کے 3 حلقوں این اے 237،239،246کے لیے بھی ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کیاہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں