18

فیاض الحسن چوہان کو اہم عہدہ مل گیا



فیاض الحسن چوہان کو اہم عہدہ مل گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فیاض الحسن چوہان کو ترجمان حکومت پنجاب بنا دیا گیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پنجاب حکومت کی ترجمانی میرے لیے اعزاز ہے، عمران خان اوروزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کےاعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہٰی ایک تجربہ کاراورمنجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا 30سالہ سیاسی تجربہ عوامی فلاح کےمنصوبوں سےواضح ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست سے آؤٹ کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

مزید :

قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں