33

عمران خان کا تحریک چلانے کا اعلان اسلام آباد پولیس الرٹ قیدی وینیں منگوا لی گئیں



عمران خان کا تحریک چلانے کا اعلان، اسلام آباد پولیس الرٹ ، قیدی وینیں منگوا …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان (لا اینڈ آرڈر) کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

 اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ اس وقت صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے لیکن کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی قیدی وینیں منگوا لی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تشدد کا راستہ اپنانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ترجمان نے شہریوں کے انتباہ جاری کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ ایف نائن پارک اور ایکسپریس چوک کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں، مظاہرین شہریوں کی گاڑیوں اور راستے میں آنے والی املاک کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے ہفتے سے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید :

قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں