29

عامر لیاقت کی سابقہ بیوی بشری کا دانیہ کو سزا دینے کا مطالبہ – ایکسپریس اردو

کسی کی پرائیویٹ ویڈیوز لیک کرنا نا مناسب ہے۔ عامر ڈپریشن میں چلے گئے تھے، بشریٰ

 کراچی: عامر لیاقت حسین کی سابقہ بیوی بشری اقبال نے دانیہ کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

سابقہ بیوی بشری کہتی ہیں کہ دانیہ مرحوم کی بیوہ نہیں ہے اس نے خلع لے لی تھی۔  بشری نے کراچی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے میں گینگ کیخلاف درخواست دی ہے۔ کسی کی پرائیویٹ ویڈیوز لیک کرنا نا مناسب ہے۔ عامر ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔ دانیہ نے یہ خود مانا کہ ویڈیوز انہوں نے بنائی۔ جب دیکھا کہ یہ ان کیخلاف جارہی ہے تو پھر انکار کیا۔ ان کے بیانات بدلتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرنے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری

انہوں نے کہا کہ دانیہ کو اس کی سزا ملنی چاہیے۔ میاں بیوی کے رشتہ کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ اس رشتے کی عزت نہیں رکھی گئی۔ شرعی بنیاد پر دانیہ کو خلع ہو چکی ہے۔ وہ عامر لیاقت کی بیوہ نہیں ہے۔ ایف آئی اے کو سب شواہد دے چکے ہیں۔ عامر نے لکھ کردیا تھا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں اور دانیہ کو خلع جاری کی جائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں