33

شیخ رشید کو دھمکی آمیز کالز موصول ہونے کا معاملہ   نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج 



شیخ رشید کو دھمکی آمیز کالز موصول ہونے کا معاملہ ،  نامعلوم افراد کیخلاف …

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے کے معاملے پر  پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

نجی ٹی وی ” جیو نیوز” کے مطابق  تھانہ وارث خان پولیس نے شیخ رشید کو مبینہ طور پر دھمکی آمیز کالز موصول ہونے پر مقدمہ درج کیا۔ سابق وزیر داخلہ کی جانب سے  درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں  لال حویلی میں کئی روز سے  دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے اغواء اور قتل کی دھمکیاں دی ہیں ۔ پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ  25 ڈی کی دفعہ  306  کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں