28

شیخ رشید اور اسد عمر نے واسکٹ پہنے بندے کو الیکشن کمیشن کا نمائندہ سمجھ کر یاد داشت جمع کرادی ای سی پی کی تردید



شیخ رشید اور اسد عمر نے واسکٹ پہنے بندے کو الیکشن کمیشن کا نمائندہ سمجھ کر …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری اسد عمر اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید  کاٹن کے سوٹ اور کالی واسکٹ سے دھوکہ کھا گئے، جس شخص کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)  کا نمائندہ سمجھ کر یاد داشت جمع کرائی اس کا الیکشن کمیشن  سے کوئی تعلق ہی نہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، اس دوران کاٹن کے سوٹ اور کالی واسکٹ میں ملبوس ایک شخص آتا ہے جو خود کو الیکشن کمیشن کا نمائندہ ظاہر کرتا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو اس شخص نے بتایا کہ اس کا نام امجد علی ہے اور وہ الیکشن کمیشن کی طرف سے آیا ہے۔ اسد عمر نے اسے یاد داشت پیش کی جس کے بعد وہ بندہ وہاں سے چلا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صداقت عباسی، علی نواز اعوان، پیر نور الحق قادری سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو الیکشن کمیشن کے ترجمان ہارون شنواری نے کاٹن کے سوٹ اور کالی شیروانی والے شخص سے اظہار لا تعلقی کردیا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا “مختلف میڈیا گروپس کی جانب سے مبینہ طور پر ایک ویڈیو میں چارٹر آف ڈیمانڈ موصول کرنے والے ایک شخص کے متعلق پوچھا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن واضح کردینا چاہتا ہے کہ نہ مذکورہ شخص الیکشن کمیشن کا ملازم ہے نہ اس کا الیکشن کمیشن سے کوئی تعلق ہے، نہ ہی الیکشن کمیشن کے علم میں تھا کہ آج کوئی یاد داشت پیش کی جائے گی نہ الیکشن کمیشن کی طرف سے کسی کو اس حوالے سے کوئی ذمہ داری تفویض کی گئی، نہ ہی الیکشن کمیشن کو تاحال کوئی یاد داشت موصول ہوئی۔”

مزید :

قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں