47

شہباز گل کی اڈیالہ جیل سے حوالگی کا معاملہ اسلام آباد پولیس کا موقف آگیا

شہباز گل کی اڈیالہ جیل سے حوالگی کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کا موقف آگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی اڈیالہ جیل سے حوالگی کے معاملے پر اسلام آباد پولیس کا موقف آگیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز گل کو “ملزم شہباز شبیر ” قرار دیتے ہوئے کہا ” اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے عدالت کا فیصلہ جیل حکام کے حوالے کردیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے تمام قانونی تقاضے مکمل کیے ہیں۔ اسلام آباد پولیس عدالت کے احکامات پر عمل درآمد کرے گی اور خوش اسلوبی سے تعاون کی امید رکھتی ہے۔ ” ترجمان کے مطابق تفتیشی ٹیم کے سربراہ ایس ایس پی انویسٹیگیشن خود اس تمام عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں