28

سپیکر قومی اسمبلی 30 دن میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے کا فیصلہ کریں, لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم

سپیکر قومی اسمبلی 30 دن میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے کا فیصلہ کریں, لاہور …

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز  اشرف کو 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔

نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ  سپیکر قومی راجہ پرویز اشرف اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے متعلق درخواست پر 30 دن میں فیصلہ کریں،فیصلے میں مزید کہا  گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں اور رجسٹرار آفس درخواست اور فیصلے کی مصدقہ نقول سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں