29

‘ دنیا جانتی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر عمران خان نے لگایا تھا خورشید شاہ کا بیان



‘ دنیا جانتی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر عمران خان نے لگایا تھا، خورشید شاہ کا بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قوم یہ سوال پوچھ رہی ہے چیف الیکشن کمشنر لگایا کس نے تھا؟ دنیا جانتی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر عمران خان نے لگایا تھا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افہام وتفہیم کیلئے اس وقت کی اپوزیشن نے اس کی حمایت کی تھی، پی ٹی آئی عوام کو بے وقوف بنانے سے باز نہیں آ رہی، آئین کسی کو پسند نہیں ہے تو کیا قرارداد سے معاملہ حل ہو سکتا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ عارف نقوی کا معاملہ نیا نہیں لیکن یہ برطانیہ سے ہوکر اب امریکہ پہنچا ہے، ان سے متعلق جو بھی فیصلہ آتا ہے اس پر قوم کو یقین کرنا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

مزید :

قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں