37

خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنے بیان پر معافی مانگ لی 



خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس، عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنے بیان …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان نے خاتوج جج کو دھمکی دینے کے کیس میں غیر مشروط معافی مانگ لی جس کے بعد فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباددہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کچھ کہنا چاہتے ہیں جس پر عمران خان روسٹرم پر آئے اور کہا کہ ”اگر میں نے کوئی لائن کراس کی ہے تو میں معافی مانگتاہوں ، یقین دلاتاہوں آئندہ کبھی بھی ایسا عمل نہیں ہو گا ، کبھی بھی عدلیہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی نیت نہیں تھی ، اگر خاتون جج کو تکلیف پہنچی ہے توذاتی حیثیت میں معافی مانگنے کیلئے بھی تیار ہوں ، جو میں نے کہا جان بوجھ کر نہیں کہا “۔

عمران خان کے بیان پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا بیان ریکارڈ کرتے ہیں، آج چارج فریم نہیں کر رہے ،عدالتی طریقہ کار کے مطابق آپ تحریری حلف نامہ جمع کروائیں ، آپ نے اپنے بیان کی سنگینی کو سمجھا ، ہم اس کو سراہتے ہیں، ، ہم آپ کی بات کی ستائش کرتے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ہے ۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں