32

‘ حکومت فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائےگی وزیر اعظم شہباز شریف کا عزم



‘ حکومت فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائےگی، وزیر اعظم شہباز شریف کا …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نے عمران خان کو بے نقاب کردیا، اتحادی حکومت فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائےگی۔

ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کئی دہائیوں سے ایمانداری، احتساب  اور  شفافیت کے نام  پر لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں، عمران نیازی 8 سال حیلوں بہانوں سے فیصلےکو  تاخیرکا شکار کرتے رہے۔ 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے فیصلے کو رکوانےکے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9 پٹیشنز  دائر کیں، فیصلےکو 50 بار  التوا میں ڈالنےکے لیے جھوٹے بیان حلفی جمع کروائے گئے۔

مزید :

قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں