42

جنرل ندیم رضا کا   جنوبی افریقہ کا 4 روزہ دورہ



جنرل ندیم رضا کا   جنوبی افریقہ کا 4 روزہ دورہ

پریٹوریا (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے  جنوبی افریقہ کا چار روزہ دورہ کیا ہے ۔ انہوں نے  جنوبی افریقہ کا یہ دورہ جنوبی افریقہ کی  نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ جنرل رودزانی مافوانا کی دعوت پر کیا۔ 

پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 24 سے 28 جولائی تک جاری رہنے والے دورے کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج میں تعلقات کو فروغ دینا تھا۔ جنرل ندیم رضا نے اپنے دورے کے دوران جنوبی افریقہ کی مسلح افواج کی قیادت سے ساتھ ملاقاتیں کیں اور دونوں افواج میں تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔  دونوں ممالک کے دفاع کے میدان میں دوستانہ تعلقات ہیں۔

مزید :

قومی -دفاع وطن –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں