47

تحریک انصاف کے اہم رہنما کی جمعیت علما ءاسلام( ف) میں شمولیت



تحریک انصاف کے اہم رہنما کی جمعیت علما ءاسلام( ف) میں شمولیت

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے سابق وزیر تعلیم افتخار مہمند تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) میں شامل ہوگئے۔

افتخار مہمند نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔افتخار مہمند نے 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ کے مختلف دھڑوں میں رہ چکے ہیں۔

مزید :

قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں