31

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی جگہ تبدیل کردی – ایکسپریس اردو

(فوٹو: ٹوئٹر) اراکین پارلیمان کی قیادت اسد عمر کریں گے

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی جگہ تبدیل کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین پارلیمان سہ پہر 3 بجے قومی اسمبلی کے باہر جمع ہوں گے، اراکین پارلیمان کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کریں گے۔

تحریک انصاف کے اراکین پارلیمان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کیخلاف اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے جبکہ اس موقع پر دیگر اراکین میڈیا سے گفتگو اور اپنا موقف رکھیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر کارکنان اور عوام نادرا چوک کی بجائے شام 6 بجے ایف نائن پارک میں جمع ہورہے ہیں، جہاں وہ کارکنان و عوام سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کا خطاب سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر براہِ راسٹ نشر کیا جائے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں