16

بلاول بھٹو اور سرگئی لاوروف کی ملاقات نہ ہونے کی خبر پر روسی سفارتخانے کا ردعمل

بلاول بھٹو اور سرگئی لاوروف کی ملاقات نہ ہونے کی خبر پر روسی سفارتخانے کا …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی روسی ہم منصب سے ملاقات نہ ہونے کی خبر پر روسی سفارتخانے کا بیان بھی سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں پاکستان میں روسی سفارتخانے نے خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس اس طرح کی کسی خبر کے سچ ہونے کی تصدیق نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ‘ایکسپریس ٹربیون، میں خبر شائع ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ  تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زردری کی روسی ہم منصب سے ملاقات طے تھی لیکن  روسی وزیر خارجہ کی تاشقند تاخیر سے آمد کے باعث ملاقات منسوخ ہوگئی تھی۔ 

 

مزید :

قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں