28

ایک ماہ کیلئے سیاست ترک کر کے سیلاب زدگان کی امداد اور معیشت کی بہتری کیلئے مشترکہ کوشش کی جائے طاہر اشرفی کی تجویز

ایک ماہ کیلئے سیاست ترک کر کے سیلاب زدگان کی امداد اور معیشت کی بہتری کیلئے …

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نظام خلافت راشدہ سے ہی پاکستان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں ، محرم میں امن و امان کیلئے ہر سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اسلام آباد اور لاہور میں رابطہ سیل قائم کیے ہیں، ایک ماہ کیلئے سیاست ترک کر کے سیلاب زدگان کی امداد اور معیشت کی بہتری کیلئے مشترکہ کوشش کی جائے۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے یوم عمر بن خطاب ؓ کے موقعہ پر کہی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشرے کی اصلاح عدل و انصاف سے ہی ممکن ہے ۔ نظام خلافت راشدہ کی احتساب اور انصاف بنیاد ہے ۔ سیدنا عمر ؓ فاروق نے نظام ریاست کیلئے جو اصلاحات نافذ کیں آج دنیا ان سے استفادہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نظام خلافت راشدہ ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے ۔ محرم الحرام میں امن و امان اور بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں  مسلکی ہم آہنگی کیلئے لاہور اور اسلام آباد میں رابطہ سیل قائم کیے ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں امید کرتے ہیں کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال بہتر رہے گی ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک کی معاشی ، اقتصادی اور معاشرتی صورتحال تقاضہ کرتی ہے کہ سیاسی و مذہبی قیادت ایک ماہ کیلئے سیاسی تعصبات کو ترک کر کے معاشی بہتری اور سیلاب زدگان کی امداد کیلئے نکلیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں