34

ایمن الظواہری کی ہلاکت کا امریکی دعویٰ پاکستان کا رد عمل بھی سامنے آگیا



ایمن الظواہری کی ہلاکت کا امریکی دعویٰ ، پاکستان کا رد عمل بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کی جانب سے افغانستان میں گزشتہ روز کیے گئے انسداد دہشتگردی آپریشن سے متعلق پاکستان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کے سرکاری بیانات میڈیا پر دیکھے ہیں، افغانستان میں امریکہ کے انسداد دہشتگردی آپریشن سےمتعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار اور قربانیاں سب جانتے ہیں، پاکستان بین الاقوامی قانون کے مطابق دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق دہشتگردی کے مقابلےکیلئے پر عزم ہے۔

مزید :

قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں