24

امِ حریم کو یہ تو پتا چل گیا کہ عارف نقوی نے 2 ملین تحریک انصاف کو دیے لیکن یہ پتا نہیں چلا کہ شریف برادران کو پانچ ارب کی رشوت دی تھی



“امِ حریم کو یہ تو پتا چل گیا کہ عارف نقوی نے 2 ملین تحریک انصاف کو دیے لیکن یہ …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امِ حریم کو یہ تو پتا چل گیا کہ عارف نقوی نے تحریک انصاف کو دو ملین ڈالر دیے لیکن اسے یہ پتا نہیں چلا کہ شریف برادران کو 20 ملین ڈالر کی رشوت بھی دی گئی تھی۔

گزشتہ روز کے اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا  “فنانشل ٹائمز کے اسی  آرٹیکل میں  نواز شریف اور شہباز شریف کے 20 ملین ڈالر لکھے ہوئے ہیں،  میں حیران ہوں کہ امِ حریم کو اس چیز کا پتا نہیں چلا، اس کو یہ تو پتا چل گیا کہ انہوں نے دو ملین ڈالر اکٹھے کرکے تحریک انصاف کو دیے ہیں لیکن ان  دو بھائیوں کو رشوت کے جو پانچ ارب روپے دیے تھے وہ کسی کو پتا نہیں چلا۔”

انہوں نے کہاکہ عارف نقوی نے پیسے اکٹھے کرکے اپنی کمپنی کے ذریعے بھیجے، یہ پیسے 2012 میں آئے تھے اور اس وقت کمپنی سے پیسے لینا غیر قانونی نہیں تھا، یہ قانون 2017 میں آیا تھا۔ 

مزید :

قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں