28

اقتدار میں دو غلطیاں ہوئیں پہلی نہیں بتاؤں گا دوسری چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی تھی عمران خان کا سینئر صحافیوں کے سامنے اعتراف



“اقتدار میں دو غلطیاں ہوئیں، پہلی نہیں بتاؤں گا، دوسری چیف الیکشن کمشنر کی …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے اقتدار کے دوران دو غلطیاں کیں۔

سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز کے ساتھ ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ وہ پہلی غلطی کے بارے میں ابھی نہیں بتائیں گے جب کہ ان کی دوسری غلطی  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی تعیناتی تھی۔ جب وہ اقتدار میں تھے تو ان کے خلاف مسلسل سازشیں ہو رہی تھیں۔

انہوں نے حکمران اتحاد کے حوالے سے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے نا اہل کرالیں گے لیکن میں ان کا ہر میدان میں مقابلہ کروں گا، دلوں میں بسنے والے لیڈر کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ فارن فنڈنگ کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں انہیں دو غیر ملکی حکومتوں نے فنڈز کی پیشکش کی جو انہوں نے ٹھکرادی تھی۔

مزید :

قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں