28

اسلحے کے زور پر کرایے دار خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا مکان مالک گرفتار – ایکسپریس اردو

فوٹو ایکسپریس

پنجاب پولیس نے خاتون کرایے دار کے ساتھ اسلحے کے زور پر مبینہ زیادتی کرنے والے مالک مکان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک تھانے کی حدود میں ملزم وقاص گھر میں زبردستی داخل ہوا اور اُس نے اسلحے کے زور پر کرایے دار خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون کی مدعیت میں درج مقدمے میں متاثرہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے اسلحے کے زور پر زیادتی کی اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے نوٹس لیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی جس پر ملت پارک پولیس نے ملزم وقاص عرف شانی کو فوری گرفتار کیا اور تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی یا انہیں ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں