اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ق لیگ کے رہنمامونس الہیٰ کی ملاقات اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
جیو نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا میں ہوئی جس میں پنجاب کابینہ کی تشکیل اور حکومت کے دیگر معاملات پربات چیت کی گئی۔ملاقات میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ مونس الہیٰ نے ملاقات میں عمران خان سے کہا کہ آپ ہمیں پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا چکے، مزید کچھ نہیں چاہیے۔ عمران خان نے پنجاب کابینہ میں ق لیگ کو دوسرے مرحلے میں نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید :
قومی –