19

آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنزلاہور کیپٹن (ر) سہیل کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی 



آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنزلاہور کیپٹن (ر) سہیل کو عہدے سے ہٹانے کی …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  آئی جی پنجاب  فیصل شاہکار نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر) سہیل کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی ۔

نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی جانب سے  7 پولیس افسران  کی سمری ارسال کی گئی ہے، افضال احمد کوثر کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہورلگانےکی سفارش کی گئی ہے ۔

آئی جی  پنجاب کی جانب سے  عمران محمود کو ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ،  ڈی آئی جی سپیشل برانچ اظہراکرم کوآرپی اوسرگودھا، افضل محمودبٹ کو ڈی آئی جی وی وی آئی پیزسیکیورٹی جبکہ کیپٹن (ر) سہیل کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی لگانے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں