24

ہندی اور انگریزی زبان سے نا واقف خاتون کی عملے نے جہاز میں نشست تبدیل کردی حیران کن وجہ جانئے

ہندی اور انگریزی زبان سے نا واقف خاتون کی عملے نے جہاز میں نشست تبدیل کردی، …

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائی کمپنی ’انڈی گو‘ کی ایک پرواز میں سوار ایک خاتون کو انگریزی یا ہندی زبان نہ آنے کی وجہ سے اس کی سیٹ تبدیل کرنی پڑ گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ خاتون تیلگو زبان بولتی تھی اور ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں سے یکسر نابلد تھی۔ اس کی اصل سیٹ ایمرجنسی ایگزٹ کے سامنے تھی لہٰذا عملے کو اس کی جگہ کسی دوسرے مسافر کو بٹھانا پڑ گیا۔

سبھی لوگ جانتے ہیں کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی ایگزٹ کے سامنے والی سیٹ پر بیٹھے مسافر کو بھی دیگر مسافروں کی حفاظت کے لیے ایک کردار ادا کرنا پڑتا ہے، یا کم از کم اس سیٹ پر بیٹھے شخص کو وہ زبان ہی آنی چاہیے جس کے ذریعے باقی مسافر اس کے ساتھ بات کر سکیں۔دیواس میتا چکرورتی نامی اس خاتون کے ساتھ عملے کے لوگ بمشکل بات کر رہے تھے، چنانچہ انہوں نے اسے اس کی سیٹ سے اٹھا کر دوسری جگہ بٹھا دیااور اس کی جگہ ایسے آدمی کو بٹھا دیا جو ہندی اور انگریزی دونوں زبانیں سمجھتا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں