44

کابل کی مسجد میں دھماکہ کئی ہلاکتوں کا خدشہ



کابل کی مسجد میں دھماکہ، کئی ہلاکتوں کا خدشہ

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بی بی سی کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان کا کہنا ہے کہ دھماکہ کابل کے 17 ویں ضلع کی ایک مسجد میں ہوا جس میں کئی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ کابل ہسپتال کی ایمرجنسی نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ہسپتال میں اب تک 27 زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ 

انٹیلی جنس کے ایک اہلکار نے خبر ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ دھماکے میں 35 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔  عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں