36

کابل میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق – ایکسپریس اردو

کابل: 

 

افغانستان کے شہر کابل میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

طالبان حکام کے مطابق بم ایک ریڑھی میں نصب تھا اور اس کے پھٹنے سے تین افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں کابل پولیس چیف کے ترجمان خالد زردان نے بتایا کہ واقعہ کابل کے مغربی حصے میں پیش آیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

اگرچہ واقعہ کی ذمہ داری کسی نے تاحال قبول نہیں کی لیکن عمموعی طور پر الزام داعش پر عائد کیا جاتا ہے جو ماضی میں بھی افغانستان میں رہائش پذیر شعیہ برادری کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

گزشتہ برس اگست میں طالبان کا کنٹرول ہونے کے بعد سے داعش نے مساجد اور اقلیتوں پر اپنے حملوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

 

 




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں