37

پاکستان مخالف بھارت کا پراپیگنڈا بے نقاب ٹویٹر کے ایک ہزار سے زائد معطل اکاؤنٹس کا تعلق بھارتی فوج سے نکلا



پاکستان مخالف بھارت کا پراپیگنڈا بے نقاب ، ٹویٹر کے ایک ہزار سے زائد معطل …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور پراپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ، ٹویٹر کی جانب سے معطل کردہ  ایک ہزار سے زائد اکاؤنٹس کا تعلق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے نکلا۔

نجی ٹی وی “دنیا نیوز  ” کے مطابق  خود کو مقبوضہ کشمیر کے رہائشی ظاہر کرنے والے ہزاروں ٹویٹر اکاؤنٹس حقیقت میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے چلائے جا رہے تھے ، ان جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان اور چین کے خلاف ہرزہ سرائی کی جا رہی تھی ، ٹویٹر کی جانب سے 24 اگست کو ان اکاؤنٹس کو پکڑ  کر معطل کر دیا گیا تھا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس سے قبل آسٹریلوی یونیورستی نے بھی  بھارت سے چلائے جانے والے جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کی تھی  جبکہ  اب امریکی  یونیورسٹی اسٹینفورڈ  نے بھی بھارت کا بھانڈا پھوڑا  جبکہ گزشتہ برس یورپی یونین نے بھی بھارت کو رنگے ہاتھوں پکڑا ۔ 

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں