19

 ویڈیو شوٹنگ کے دوران دھاوا مسلح افراد نے 8ماڈلز کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا



 ویڈیو شوٹنگ کے دوران دھاوا، مسلح افراد نے 8ماڈلز کو جنسی زیادتی کا نشانہ …

کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ میں ویڈیو شوٹنگ کی جگہ پر دھاوا بول کر مسلح افراد نے 8ماڈلز کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق یہ واقعہ جوہانسبرگ کے مغرب میں واقع ایک چھوٹے سے قصبے کروگرزڈراپ کے مضافاتی علاقے میں ہوا جہاں ٹیم نے ویڈیو کی شوٹنگ کے لیے سیٹ لگایا ہوا تھا۔ 

پولیس کے مطابق مسلح گروپ نے اس وقت حملہ کیا جب کریو اور کاسٹ سیٹ کی جگہ پر پہنچ چکے تھے اور ان کا سامان گاڑیوں سے اتار کر سیٹ تیار کیا جا رہا تھا۔ مسلح گروہ میں 10ملزمان شامل تھے جنہوں نے آٹھ ماڈلز کو بربریت کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ ماڈلز کی عمریں 18سے 35سال کے درمیان تھیں۔ 

ملزمان نے سیٹ پر موجود مردوں کو بھی برہنہ کر دیا اور ان سے نقدی اور قیمتی اشیاءلوٹ لیں۔ متاثرہ ٹیم کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان غیرملکی لگتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ممکنہ طور پر ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن تھے۔ 

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں