24

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے چینی ہم منصب کی ملاقات باہمی دلچسپی دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ



وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے چینی ہم منصب کی ملاقات، باہمی دلچسپی ،دو طرفہ …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چینی ہم منصب وانگ ژی کی ملاقات ،دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ  اور باہمی دلچسپی،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی “جیو نیوز “نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع  پر ہوئی،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے باہمی مفادات کیلئے سٹریٹجک رابطے مربوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری کی افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیرخان متقی سے بھی ملاقات ہوئی تھی،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو نے ملاقات میں دو طرفہ باہمی روابط کے فروغ اور تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید :

قومی -بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں