18

والدہ کو ٹھنڈے فرنچ فرائز دینے پر نوجوان نے ریسٹورنٹ کے ملازم کو گولی ماردی



والدہ کو ٹھنڈے فرنچ فرائز دینے پر نوجوان نے ریسٹورنٹ کے ملازم کو گولی ماردی

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا میں گزشتہ دنوں والدہ کو  ٹھنڈے فرنچ فرائز دینے پر نوجوان نے ریسٹورنٹ کے ملازم کو گولی ماردی۔

نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق نیویارک کے ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں  والدہ کو  ٹھنڈے فرنچ فرائز دینے پر نوجوان نے پہلے انتظامیہ سے جھگڑا کیا اور پھر ملازم کو گردن میں گولی مار کر شدید زخمی کردیا،واقعہ کے مطابق پیر کے روز ایک خاتون  کسٹمر کی جانب سے ریسٹورنٹ انتظامیہ پر الزام عائد کیا گیا کہ اسے ٹھنڈے فرنچ فرائز دیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جس دوران خاتون ریسٹورنٹ انتظامیہ سے بحث میں مصروف تھیں اسی دوران وہ موبائل پر بیٹے کے ساتھ ویڈیو کال کے ذریعے رابطے میں تھیں ،خاتون کی جانب سے بحث ختم ہوئی تو تھوڑی دیر بعد ان کا 20 سالہ بیٹا ریسٹورنٹ میں داخل ہوا اور ملازم کے ساتھ جھگڑا کرنا شروع کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بات اس حد تک پہنچ گئی کہ نوجوان نے 23 سالہ ملازم میتھیو ویب کو گردن میں گولی ماردی اور خود فرار ہوگیا۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گولی لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہونے والے میتھیو کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب بھی اس کی حالت خطرے میں ہے،دوسری جانب سے پولیس نے خاتون کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں