31

نوجوان نسل کو ‘گمراہی’ سے بچانے کیلئے افغان حکومت کا ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی کا فیصلہ



نوجوان نسل کو ‘گمراہی’ سے بچانے کیلئے افغان حکومت کا ٹک ٹاک اور پب جی پر …

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)  افغانستان کی حکومت اگلے تین ماہ کے اندر ملک میں ویڈیو شیئرنگ ایپ  ٹک ٹاک اور مقبول موبائل گیمنگ ایپ پب جی پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق اپریل کے اوائل میں افغان حکومت  نے دونوں  ایپس تک رسائی کو روکنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا تھا، اور یہ دعویٰ کیا تھا کہ یہ افغان نوجوانوں کو “گمراہ” کر رہی ہیں۔

طالبان کے ترجمان انعام اللہ سمنگانی کے مطابق ہا کہ ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی “نوجوان نسل کو گمراہ ہونے سے روکنے” کے لیے ضروری ہے. ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پابندی کا اعلان سیکیورٹی سیکٹر کے نمائندوں اور شریعت نافذ کرنے والی انتظامیہ کے ایک نمائندے کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کیا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں