23

میوزک بینڈبی ٹی ایس کو فوج میں شمولیت کے بعد بھی پرفارم کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہےجنوبی کورین وزیر دفاع



میوزک بینڈ”بی ٹی ایس “کو فوج میں شمولیت کے بعد بھی پرفارم کرنے کی اجازت دی جا …

سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا کے وزیر دفاع “لی جونگ سوپ” نے کہا ہے کہ کلاسیکی سپر گروپ “بی ٹی ایس “کے ارکان کو فوجی خدمات انجام دینے کے دوران بیرون ملک پرفارم کرنے کی اجازت دینے کی اجازت دی جا سکتی ہے جس کیلئے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملٹری مین پاور ایڈمنسٹریشن (ایم ایم اے) کے کمشنر “لی گی شِک” نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ ایجنسی متبادل ملٹری سروس کے مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ “بی ٹی ایس “گروپ کو فوجی خدمات کے اندراج کے بعد بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مدد ملے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں قانون کے مطابق نوجوان مردوں کو تقریباً 2 سال تک فوج میں خدمات انجام دینا لازمی ہوتا ہے، لیکن اولمپک میڈلسٹ اور بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ کلاسیکی میوزک گروپ “بی ٹی ایس “کو دوران ملازمت بھی بین الاقوامی طور پر پرفارم کرنے کی اجازت پر غور کیا جا رہا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں