35

مہنگائی سے تنگ آئی پہلی جماعت میں پڑھتی ایک بچی نے بھارتی وزیراعظم کو خط لکھ دیا



مہنگائی سے تنگ آئی پہلی جماعت میں پڑھتی ایک بچی نے بھارتی وزیراعظم کو خط لکھ …

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بھی مہنگائی روزبروز بڑھ رہی ہے، جس سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ اس مہنگائی سے تنگ آئی پہلی جماعت کی ایک طالبہ نے وزیراعظم نریندر مودی کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ وہ کس طرح مہنگائی سے متاثر ہو رہی ہے۔ بچی کا یہ خط انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس 6سالہ بچی کا نام کریتی ڈوبے ہے۔ وہ ریاست اترپردیش کے ضلع کنوج میں واقع قصبے چھبرامو¿ کی رہائشی ہے۔

کریتی نے ہندی زبان میں لکھے گئے اس خط میں وزیراعظم مودی سے کہا ہے کہ ”میرا نام کریتی ڈوبے ہے۔ میں پہلی کلاس میں پڑھتی ہوں۔ مودی جی! آپ نے مہنگائی بہت زیادہ کر دی ہے، حتیٰ کہ میری پنسل اور ربڑبھی مہنگے ہو گئے ہیں اور میگی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔اب میری ماں نئی پنسل مانگنے پر مجھے پیٹتی ہے۔ میں کیا کروں؟دوسرے بچے میری پنسل چوری کر لیتے ہیں۔“

کریتی کے والد وشال ڈوبے، جو پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں، نے کہا ہے کہ ”یہ میری بیٹی کی من کی بات ہے۔گزشتہ دنوں وہ سکول میں پنسل گم کرآئی تھی، جس پر اس کی ماں نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی اور کہا تھا کہ تمہیں معلوم بھی ہے کہ پنسلیں کتنی مہنگی ہو گئی ہیں۔ اس پر بچی نے وزیراعظم کے نام یہ خط لکھ دیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں