42

مسلمان کانگریس ویمن راشدہ طلیب مشی گن سے پرائمری انتخاب جیت گئیں 

مسلمان کانگریس ویمن راشدہ طلیب مشی گن سے پرائمری انتخاب جیت گئیں 

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے)  امریکی ریاست مشی گن میں ہوئے ڈیموکریٹک پرائمری انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار راشدہ طلیب نے واضح اکثریت سے مشی گن کے  12 ویں ڈسٹرکٹ سے کامیابی حاصل کر لی ہے. انہوں نے کانگریس میں بنیادی طور پر اپنی تیسری مدت کو یقینی بنایا ہے. 

  ڈیٹرائٹ کی  راشدہ طلیب کو ڈیٹرائٹ کی سٹی کلرک جینس ونفری کے 20 فیصد ووٹوں کے مقابلے میں 64.4 فیصد ووٹ ملے. جبکہ لیتھروپ ولیج کی میئر کیلی گیریٹ 10 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں. راشدہ طلیب کا مقابلہ ان کے رپبلکن مد مقابل اسٹیون ایلیٹ سے رواں سال نومبر میں ہوگا.

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں