45

لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ جھگڑے کے دوران ویڈیو کال پر پھندہ لے کر خودکشی کر لی



لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ جھگڑے کے دوران ویڈیو کال پر پھندہ لے کر خودکشی …

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 19سالہ لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ جھگڑے کے دوران ویڈیو کال پر پھندہ لے کر خودکشی کر لی۔ “انڈیا ٹائمز “کے مطابق نوجوان کی شناخت پرشانت کے نام سے ہوئی ہے, جو ہری دوار میں اپنے باپ کے ساتھ رہتا تھا اور حال ہی میں  نئی دہلی میں اپنے ننھیال منتقل ہوا تھا۔ 

مبینہ طور پر پرشانت ویڈیو کال پر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ بات کر رہا تھا، جب دونوں میں جھگڑا ہو گیا اور پرشانت نے ویڈیو کال پر ہی پھندہ لے کر خودکشی کر لی جبکہ اس کی گرل فرینڈ اسے فون پر دیکھ رہی تھی۔ پولیس نے پرشانت کی پنکھے سے جھولتی لاش اتار کر ہسپتال منتقل کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے پاس سے خودکشی کی کوئی تحریر نہیں ملی۔ واقعے کے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں