35

قرض ادا نہ کرنے پر ازبکستانی کو قتل کرنے کے الزام میں روسی شہری گرفتار

قرض ادا نہ کرنے پر ازبکستانی کو قتل کرنے کے الزام میں روسی شہری گرفتار

  

سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریامیں ازبکستانی شخص کو قرض ادا نہ کرنے پر مبینہ طور پر قتل کرنے والے روسی شخص کو 3دن بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق روسی شخص نے  مبینہ طور پر ازبکستانی شخص کو “ھواسونگ “شہر میں قتل  کیا ، ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے یہ جرم ازبکستانی شخص کے ادھار کی رقم واپس کرنے سے انکار پر کیا ، پولیس کے مطابق ملزم نے 40 سالہ ازبکستانی شہری کو فرار ہونے سے قبل گزشتہ ہفتے کو “ھواسونگ “کے سونگسان ضلع میں اس کے گھر پر متعدد بار چاقو سے وار کر کے زخمی کیا، زخمی کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے فوری طور پر تلاش شروع کی اور روسی شہری کو کوریا کے جنوب مشرقی شہر تھیگو سے گرفتار کر لیا گیا۔ 

مزید :

بین الاقوامی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں